21 ستمبر 2015 - 12:03
ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم منگل کو نیویارک روانہ ہوگی

ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے اراکین منگل کی صبح 'نیویارک' روانہ ہوں گے اور اس بار سنئیر ایرانی سفارتکار گروپ 1+5 کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' كے ہمراہ نائب وزرائے خارجہ 'سيد عباس عراقچي' اور 'حميد بعيدي نژاد' كل نيويارك جائيں گے جبكہ نائب وزير خارجہ 'مجيد تخت روانچي' اپني والدہ كے انتقال كي وجہ سے كچھ دن بعد جوہري ٹيم ميں شامل ہوں گے.

ايران اور گروپ 1+5 كے مشتركہ كميشن كا اجلاس نائب وزرائے خارجہ كي سطح پر نيويارك ميں منعقد ہوں گے تاہم اس اجلاس كي حتمي تاريخ كا اعلان نہيں ہوا ہے.

مشتركہ كميشن كے قيام كا اصل مقصد ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان جوہري معاہدے پر عمل درآمد كروانا ہے جس ميں گروپ 1+5 كے ركن ممالك روس، چين، فرانس، جرمني، برطانيہ، امريكہ اور يورپي يونين كے اعلي نمائندے شامل ہيں.

ايران اور گروپ 1+5 كے درميان مشتركہ كميشن كا اجلاس ہر تين مہينے بعد منعقد كيا جاتا ہے اور كميشن كا تمام عمل خفيہ ركھا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲